خاتون جج دھمکی کیس :پروڈکشن آرڈر سے متعلق درخواست منظور بانی پی ٹی آئی3اپریل کو عدالت طلب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ سول جج مرید عباس خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت طلبی کے لئے پروٹکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کر ل ی اور بانی پی ٹی آئی کو خاتون دھمکی کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت اپریل تک کیلئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروٹکشن کی درخواست دی تھی۔