صدر پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے: خواجہ آصف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر سابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہئے، نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے میاں صاحب اور کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔ 9مئی کو تو ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا اگر اس کو چھوڑ دیں گے تو آنے والے وقتوں میں لوگوں کے حوصلے بڑہانے والی بات ہو گی۔ ہمارے ساتھ ماضی میں جو ہوگیا چلو ہم سیاستدان اور ایک دوسرے کے مخالف تھے لیکن 9 مئی تو قوم کے اوپر فرض ہے، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس ادارے کے ساتھ بھی اختلاف کیا، میرا خیال ہے کہ صدر عارف علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا چاہئے۔