وفاق المدارس الرضویہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 97%رہا
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الرضویہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔کامیابی کا تناسب 97%رہا۔ ایک لاکھ 72ہزار3 سو25 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور 1,67,633 نے کامیابی حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد کریم خان بر وقت امتحانات کا انعقاد اور صرف 20 دن میں نتائج کی تیاری پر شعبہ امتحانات مبارکبادکا مستحق ہے۔ صاحبزادہ حسین رضا شہاد االعالمیہ طلبہ میں محمد ضیاء اللہ اور طالبات میں فرزانہ بانو،مقدس رشیدنے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔