• news

کراچی چیمبر اور گریٹر برمنگھم چیمبر  کے درمیان ایم او یو پر دستخط

کراچی( کامرس رپورٹر)یوکے پاکستان انورڈ ٹریڈ مشن کی رہنما ڈاکٹر مشیل کرسٹی نے کراچی کی تاجر برادری کو برطانیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی ڈیولپمنٹ کنٹریز ٹریڈنگ اسکیم (ڈی سی ٹی ایس) سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی ٹی ایس برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی بہا ؤکو مزید فروغ دے سکتا ہے اور پاکستان کے لیے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ برطانیہ کو برآمدات کے حوالے سے فوائد کو تلاش کرے۔انہوں نے بدھ کو کے سی سی آئی میں یوکے پاکستان انورڈ ٹریڈ مشن کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم مختلف کمپنیوں کے علاوہ انورڈ ٹریڈ مشن میں برطانیہ مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور اور نمائندے بھی شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن