نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے محافظ ٹاؤن کے قریب نہر میں تیرتی نعش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے نعش نہر سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔