• news

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  اینٹی رائیٹ فورس کے دستے الرٹ  ر ہیں:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے فیصل چوک مال روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سید علی ناصر رضوی نے لاء اینڈ آرڈر کے حوالہ سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوںنے پنجاب اسمبلی اور اس کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کئے۔انہوںنے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائیٹ فورس کے دستے الرٹ ر ہیں۔انہوںنے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں سال نو کی دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ڈویژنز میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ مہم کے تیسرے روز بھی لاہور کی تمام یونین کونسلز میں پولیوہیلتھ ورکز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن