پی ایس ایل9؛ کنگز کیخلاف میچ سے قبل سرفراز احمد نے ٹریننگ شروع کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطانز کیخلاف میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے پہنچ گئے۔نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران سرفراز احمد نے سکواڈ کو جوائن کیا، کھلاڑیوں نے فرنچائز ہیڈکوچ شین واٹسن کی نگرانی میں جسمانی ورزش، فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور بائولنگ کے مشقیں بھی کیں۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے مسلسل 2 روز آرام کو ترجیح دی تھی۔