پی ایس ایم اے کی وفاقی حکومت کو سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی تجاویز ارسال
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کو سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی تجاویز ارسال کر دی ہیں۔ جن کے مطابق کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ بجلی کے یونٹوں کی بنیاد پر سٹیل میلٹرز سے سیلز ٹیکس وصولی کی جائے۔ استعمال شدہ بجلی کے یونٹس کی بنیاد پر سٹیل میلٹرز کے سیلز ٹیکس کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے ’’خصوصی طریقہ کار‘‘ کا دوبارہ تعارف ٹیکس چوری اور سٹیل کے شعبے میں جاری غیر منصفانہ مسابقت کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ اس سے نہ صرف سٹیل پگھلانے کی صنعت کی دستاویزات میں آسانی ہوگی بلکہ سیلز ٹیکس کی فوری اور خاطر خواہ وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ یہ اقدام ٹیکس سے بچنے کیلئے فلائنگ انوائس کے استعمال کو کم کر دے گا۔ درمیانے سائز کے سٹیل پگھلنے والی صنعت کا غیر منصفانہ مقابلہ سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ ایل سی کھولنے میں حائل مشکلات کو دور کیا جائے۔ سٹیل کے بڑے پروڈیوسرز کیلئے ایل سی کھولنا آسان ہے، جبکہ درمیانے درجے کے اداروں کیلئے موجودہ حالات میں ایل سی کھولنا ناممکن ہے۔ مقامی بازار سے مقامی سکریپ خریدنے کا واحد آپشن بچا ہے۔ فاٹا/پاٹا سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کو ختم کیا جائے۔