شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف مقدمہ ہار گئے
لندن (نیٹ نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری برطانیہ میں سرکاری سکیورٹی نہ دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف مقدمہ ہار گئے۔ برطانوی وزارت داخلہ نے فروری 2020ء میں شہزادہ ہیری کو پولیس پروٹیکشن نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں سکیورٹی اخراجات کی پیشکش کے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار پر لندن کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔