• news

 نوازشریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی‘ قرضوںسے چھٹکارا دلانا ہے‘عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز لیگ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے‘پاکستان کے تمام میگا پروجیکٹس پر صرف نواز شریف کے نام کی تختی لگی ہے پنجاب کے بعد اب مرکز میں بھی جلد حکومت تشکیل دے کر نواز لیگ ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھائے گی ‘میاں شہباز شریف کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان ترقی کا سفرشروع کرے گا‘ میاں نوازشریف کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، ملکی قرضوں اور مہنگائی سے چھٹکارا دلانا ہے نواز لیگ کے ہر دور میں پاکستانی معیشت اور عوام کی زندگی بہتر ہوئی‘ نوازلیگ کی حکومت بننے کا مطلب کاروبار کا چلنااور صنعت و تجارت کا دوبارہ زندہ ہونا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صوبہ میں ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں جلد ہی وفاقی حکومت تشکیل پانے کے بعد میاں شہباز شریف بھی وفاق کی سطح پر خدمات سرانجام دینا شروع کردیں کے۔

ای پیپر-دی نیشن