ہائیکورٹ : رانا ثناء کے گھر پر حملہ کرنے والے 12 ملزموں کی عبوری ضمانتیں کنفرم
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث 12ملزموں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔.درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے منافی عبوری ضمانتیں خارج کیں، قانون کے مطابق شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔