• news

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا، پہلی وکٹ 17 کے مجموعے پر گری، جہاں ٹم سیفرٹ 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود اور لوئیس ڈی پلوئی کے درمیان 40 رنز کی پارٹنرشپ بنی، 54 کے مجموعے پر ڈی پلوئی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شان مسعود اور شعیب ملک نے ٹیم کا سکور 73 پر پہنچایا جہاں دونوں کھلاڑی بالترتیب27 اور 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 89 رنز پرنسیم شاہ نے محمد نواز کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ کیرون پولارڈ اور عرفان خان نے ٹیم کو 165 کے ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ پولارڈ 28 گیندوں پر 48 جبکہ عرفان 22 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ عماد وسیم، نسیم شاہ، حنین شاہ اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 18.3اوورز میں تین وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ کولن منرو نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کراچی کنگز سے دور کردیا۔ انہوں نے ایلکس ہیلز کیساتھ پہلی وکٹ پر 108 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ ہیلز 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔عماد وسیم کوئی رن نہ بناسکے ۔ آغا سلمان 25اور شاداب خان 10رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن