پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے، شیر افضل مروت
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی اور کرپشن کے بوجھ تلے دب رہا ہے اور عوام کو تاریخ کے سیاہ ترین دور میں دھکیلا جا رہا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں شیر افضل مروت نے بجلی اور گیس کی قلت اور آسمان کو چھوتی مہنگائی کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کا وقت ہے، ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں گے اور پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو آزاد کرنے اور پاکستانی قوم کا مینڈیٹ واپس کرنے کا وقت آگیا ہے۔