محمد خان بھٹی کی نیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست پر جواب طلب
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی نیب ریفرنس میں ضمانت کے لئے دائر درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ احتساب عدالت نے قانون کے منافی ضمانت بعد ازگرفتاری مسترد کی۔