• news

مقبوضہ کشمیر: جماعت اسلامی پر پابندی میں 5 سال کی توسیع، بھارت تحریک آزادی سے دستبردار نہیں کر سکتا: حریت کانفرنس

ججوں، سرینگر (کے پی آئی) مقبوضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندوتو بھارتی حکومت کی طرف سے معروف سماجی، سیاسی اورمذہبی تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی میں مزید پانچ برس کی توسیع کی شدید مذمت کی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان  ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا بھارت سماجی، مذہبی، امن اور آزادی پسند جماعتوں پر پابندی اور ان کی املاک ضبط کرنے سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جماعت اسلامی کے کئی رہنما اور کارکن پہلے ہی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھے ہیں جبکہ تنظیم کی بیسیوں جائیدادیں ضبط کر لی ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔ جبکہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے اضلاع ریاسی اور راجوری میں سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع ریاسی کے علاقے ٹھکرا کوٹ میں تھب گالہ کے مقام پر ایک گاڑی کھائی میں جا گرنے سے دو افرادرسپال سنگھ اور گنیش سنگھ ہلاک ہو گئے ۔ حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں ایک اور سڑک حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ادھر ضلع راجوری کے علاقے پھلیانہ میں ایک ادھیڑ عمر خاتون کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن