فیصل آباد: گھریلوناچاقی پر خاتون نے گھروالوں سے ملکر شوہر کوقتل کردیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) خاتون نے گھر والوں سے مل کر شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا‘ پولیس نے آٹھ ماہ بعد کارروائی شروع کر دی‘ تھانہ لنڈیانوالہ 570 گ ب کی رہائشی نازیہ بی بی کی شادی منظوراں بی بی کے بیٹے ناصر کیساتھ ہوئی تھی‘ منظوراں بی بی کے مطابق پندرہ جون 2023 کو گھریلو ناچاکی پر نازیہ بی بی نے اپنے گھر والوں سے مل کر دھوکہ دہی سے اپنے شوہر ناصر کو زہر پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور اسے دفنانے میں عجلت کا مظاہرہ کیا‘ شک کی بنیاد پر تحقیق کرنے سے معاملہ ظاہر ہو گیا‘ تھانہ لنڈیانوالہ پولیس نے نازیہ بی بی وغیرہ تین نامزد ‘2 نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔