• news

پولیس کی پریس کانفرنس کے چند گھنٹے بعد زیرحراست ڈاکو مقابلے میں ہلاک 

لاہور(نامہ نگار)غازی آباد پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی واردات میں ملوث زیر حراست ملزم کو پریس کانفرنس کرنے کے بعد چند گھنٹوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں پار کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والاڈاکو احمد عیش، مولانا شکیل الرحمان کے بیٹے کا قتل میں ملوث تھا۔ غازی آباد پولیس نے 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور عبدالرحمان کو اغواء کے بعد گاڑی چھین کر قتل کرنے والے ایک عورت سمیت 4ملزموں کنزہ،احمد شہزاد، احمد عیش اور کاشف کو گرفتار کیا ہے اور چند گھنٹوں کے بعد ہی ایک ملزم احمد عیش کو مبینہ پولیس مقابلے میں پار کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق غازی آباد پولیس نے سولنگ روڈ ناکے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن