فیصل آباد:اوباشوں کی کمسن بچی سے سات ماہ تک زیادتی
فیصل آباد‘ ڈسکہ (نمائندہ خصوصی) اوباشوں کی کمسن بچی سے سات ماہ تک‘ خواتین ‘ بچوں سمیت 7افراد کو ہوس کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں اوباش ملزم کام کے بہانے یاسمین بی بی کو ورغلا کر الفتح گروانڈ کے قریب خالی مکان میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ ملت ٹاؤن 119 ج ب میں اوباش ملزم نے گھر میں گھس کر شگفتہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ‘ تھانہ سٹی جڑانوالہ جڑانوالہ میں اوباش کیری ڈبہ ڈرائیور نے افضل کی سکول طالبہ بیٹی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ کھرڑیانوالہ 109 ر ب میں ملزم معلی نے گھر میں گھس کر عمیرہ بی بی کو اسلحہ کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ‘ تھانہ ٹھیکریوالہ 67 ج ب میں اوباش ملزم بلال نے صفدر کے کمسن بیٹے اور تھانہ روشن والا 243 ر ب میں اوباش ملزم عاشر نے سعید کے کمسن بھتیجے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ چک جھمرہ 104 ج ب کے رہائشی شمسل وغیرہ تین اوباش ملزموں نے اپنے محلہ دار زاہد کی نو سالہ بیٹی شبانہ بی بی کو پچھلے سات ماہ سے مختلف اوقات میں ورغلا کر زیادتی کے نشانہ بنا رہے تھے۔ڈسکہ کے عمران کی بیوی گھرمیں موجود تھی کہ اسی دوران اوباش ملزم انور ان کے گھرمیں گھس آیا اورا سکی بیوی کیساتھ زیادتی کرڈالی۔