پیرس اولمپکس 2024 ء کا سکیورٹی پلان چوری
لاہور۰سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس 2024 ء کا سکیورٹی پلان فرانس کے دارالحکومت کے ریلوے سٹیشن سے چوری ہوگیا۔ پیرس اولمپک گیمز کیلئے پولیس کے سکیورٹی پلانز پر مشتمل ایک بیگ جس میں ایک کمپیوٹر اور 2 میموری سٹکس موجود تھے، گزشتہ روز شام کو دارالحکومت (گارے ڈو نورڈ سٹیشن) کی ٹرین سے چوری ہوگیا۔پولیس نے تصدیق کی کہ بیگ پیرس سٹی ہال کے ایک انجینئر کے پاس تھا، جس نے بیگ کو اپنی سیٹ کے اوپر سامان کے ڈبے میں رکھا تھا چونکہ ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران اسے چوری کا پتہ چلا۔انجینئر کے مطابق کمپیوٹر اور 2 یو ایس بی سٹکس میں اولمپکس کو محفوظ بنانے کے حوالے حساس ڈیٹا اور سکیورٹی پلان تھا۔ واقعہ کے بعد ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اولمپکس کے دوران 2 ہزار میونسپل پولیس افسران کو تعینات کیا جائیگا، جس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے گیمز کیلئے ہر روز تقریباً 35 ہزار سکیورٹی فورسز کے ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔