پرویزالٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد، سماعت 5 مارچ تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر بغیر کارروائی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔