سپیکر قومی اسمبلی نے شاہراہ جمہوریت پر یادگار و باغ دستور کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے سامنے شاہراہ جمہوریت پر یادگار دستور اور باغ دستور کا افتتاح کر دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا یادگار دستور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بڑے اعزاز کا باعث ہے۔ یادگار دستور کا قیام احسن اقدام ہے۔ آج کے دن کو تاریخ میں یادگار دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی عوام کے لیے یادگار دستور اور باغ دستور تحفہ ہے۔