پٹرول 4.13، مٹی کا تیل 1.44 روپے لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پٹرول کی قیمت میں چار روپے 13 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے، پٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی، ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے نئی قیمتیں 15 مارچ تک موثر رہیں گی۔مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 190 روپے ایک پیسہ فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے فی لٹر ہو گی۔