• news

مولانا سے رابطے ختم نہیں ہوئے، اقتدار سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے مولانا کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے ہیں۔ مولانا کے ساتھ ذاتی تعلقات بھی ہیں، سیاست میں کبھی کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، اسد قیصر سپیکر کی کرسی پر تھے تو مولانا کے بارے میں کیا کہتے تھے؟ اگر مینڈیٹ چوری ہوا ہے تو ہم نے یا پیپلز پارٹی نے تو نہیں کیا۔ پچھتر سال میں کبھی اسٹیبشلمنٹ قانون سازی میں نہیں آئی تھی ہم لوگوں میں وہ تکبر یا رعونت نہیں جو بانی پی ٹی آئی میں تھی۔ پی ٹی آئی کی جیت اور 9 مئی کے بارے میں مولانا کی بات حتمی نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی قانون سازی میں بھی اسٹیبشلمنٹ کو لے کر آئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں اپوزیشن کے ساتھ بات کرنا گوارا نہیں کرتے تھے، ہمارے پاس اقتدار ہے جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن