ایف بی آر نے فروری میں ریونیو میں 32 فیصد کی گروتھ حاصل کی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ایف بی آر نے فروری میں ریونیو میں 32 فیصد کی گروتھ حاصل کی، ایف بی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا فروری مجموعی طور پر 5829 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا جو 30 فیصد گروتھ کو ظاہر کرتا ہے، فروری میں 681 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ فروری 2023 میں 519 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔