• news

قومی اسمبلی اجلاس کے  افتتاحی سیشن کی جھلکیاں

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)قومی اسمبلی کی رونقیں بحال افتتاحی سیشن میں 302اراکین نے حلف اٹھایا اور رول پر دستخط کئے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستورپر گاڈیوں کی لمبی قطاریںسڑک بلاک رہی ۔پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ داریاں بھی اراکین کے اہلخانہ اوروزیٹرز سے کھچا کھچ بھری رہیں۔  مہمانوں کی گیلریز میںوزیراعلی پنجاب مریم نواز ،آصفہ بھٹو اورنومنتخب اراکین کے اہلخانہ خصوصی طور پر موجود رہے ۔ نواز شریف کے رول سائن کرتے وقت مریم نواز مہمانوں کی گیلری میں کھڑے ہو کردیگر کے ہمراہ شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتی رہیں۔قومی اسمبلی کے داخلی راستے پر میڈیا نمائندگان اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں کا رش موجود رہا ۔قومی اسمبلی افتتاحی سیشن کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔نواز شریف، شہباز شریف ،آصف علی زرداری ،حمزہ شہبازرول پر دستخط کرنے بعد ایوان سے چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن