کبھی الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا ‘ سیاسی رہنما سیاست میں نہ گھسیٹیں: فافن
اسلام آباد(خبرنگار)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے کہا ہے فافن نے کبھی بھی الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا فافن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شعیب شاہین نے پریس میںدعوی کیا ہے فافن نے کہا ہے کہ سیاسی رہنما آزاد سول سوسائٹی گروپس کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں اور عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریںفافن درحقیقت اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کا آڈٹ کرنا چاہیے اس طرح کے آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔