انٹر بنک میں ڈالر سستا، سونا مہنگا، زرمبادلہ کے ذخائر کم
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونا9 ڈالر مہنگا ہوکر 2057 ڈالر ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافہ کے سبب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مزید برآں انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ دریں اثناء بیرونی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو گئے۔ 23فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 9 کروڑ 78 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 13 ارب 3 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔