بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی، عمر ایوب سیکرٹری منتخب
اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ تین صوبائی صدور کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں آیا، اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر، عمر ایوب کے مقابلے میں مرکز میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔ انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے خیبر پی کے میں علی امین گنڈا پور کا پینل سندھ میں حلیم عادل شیخ اور پنجاب میں راشد یاسمین پینل ہے اور ان کے مقابلے دوسرا پینل نہیں، لہٰذا تینوں صوبائی صدور بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے پینلز میں امین خان جوگیزئی پینل، داؤد شاہ پینل اور منیر احمد بلوچ شامل ہیں جن کے درمیان مقابلہ 3 مارچ کو ہو گا۔