• news

 فیروز والہ : ڈکیتی کی متعدد وارداتیں 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار کر نو جوان کو زخمی کر دیا۔ کالا خطالی روڈ پر موٹروے چوک کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو لوٹ لیا‘ ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان حیدر علی کو زخمی کر دیا‘ 8 لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکو موٹر سائیکل سوار نوجوان اشرف سے موٹر سائیکل نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو نجی مل کے منیجرسے ساڑھے چھ لاکھ روپے رقم اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے دو گھروں میں داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر  فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن