سی آر پی سی زیر دفعہ 173کے چالان بروقت جمع کرانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ادریس احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ محمد ادریس انے کہاکہ سی آر پی سی زیر دفعہ 173کے چالان بروقت جمع کروائے جائیں۔ عبوری چالان زیادہ سے زیادہ 17 روز میں جمع کروانا ضروری ہے،موثر مینجمنٹ سے تفتیشی افسران کے ورک لوڈ کو مینج کیا جائے۔