• news

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحان: شالامار میڈیکل کالج کے 98.55فیصد طلبا کامیاب

لاہور(نیوز رپورٹر) شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبا و طالبات نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہونیوالے سیکنڈ  پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحان2023\24 میں میدان مار لیا۔ کالج کے پاس ہونے والے طلبا کا تناسب 98.55فیصد رہا جو  پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں سب سے زیادہ ہے۔ کالج کی طرف سے امتحان میں کل 138 طلبہ نے حصہ لیا اور 136 کامیاب  ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن