• news

پنز میں برین ٹیومر کیلئے جین تھراپی پر سیمینار، ملکی و غیر ملکی ماہرین کے لیکچرز  

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں دنیا بھر میں نیورو سرجری کے شعبے میں جدید ترین ایجادات اوراس کے تکنیکی پہلوؤں پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ سے سینئر پروفیسر گلوبل نیورو سرجری ڈاکٹر گیل روسو اور اماس میڈیکل سینٹر امریکہ کے پروفیسر رچرڈ پیموسر نے امریکہ اور پوری دنیا میں نیورو سرجری میں ہونیوالی تازہ ترین ایجادات اور دماغ کے ٹیومر کیلئے جین تھراپی پر لیکچرز د ئیے۔ پاکستانی نیورو سرجنز میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ تحقیق کے ذریعے عالمی نیورو سرجری میں مزید حصہ ڈال سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن