شاداب خان‘ الیکس ہیلز ٹھیک کوئی انجری نہیں:کولن منرو
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو نے کپتان شاداب خان اور الیکس ہیلز کی انجری سے متعلق بتادیا۔انہوںنے کہا کہ شاداب خان اور الیکس ہیلز ٹھیک ہیں انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت اہم جیت ہے، پچھلے میچز جیت سکتے تھے مگر نہ جیت سکے۔ پانچ میچز میں سے دو جیتے ہیں جس سے مطمئن نہیں ہیں۔