سب کو اکٹھے بیٹھیں، تلخیاں چھوڑنے کی ضرورت ہے، ایاز صادق
اسلام آباد( آئی این پی) مسلم لیگ نون کے نامزد سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سارے میرے دوست ہیں، بھائی ہیں، میرے رابطے بھی ہیں، پاکستان کی خاطر یہاں پر مثبت بحث ہو گی، سب کو اکٹھے بیٹھیں تلخیاں چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے استعفے دینے کے سوال پر ایازصادق نے کہا کہ وہ استعفے کیوں دیں گے؟ وہ ہاوس کا اور کارروائی کا حصہ بنیں گے۔