سیکرٹری سی اے اے کا نوائے وقت کی خبر پر نوٹس ،پائلٹس کو لائسنس کا اجرا شروع
راولپنڈی (اکمل شہزادسے) سیکرٹری سول ایوی ایشن نے نوائے وقت کی خبر پر نوٹس لے لیا، سی اے اے نے پائلٹس کی تجدید اور نئے لائسنس کا اجرا شروع کردیا،130 سے زائد پائلٹس لائسنس کا اجرا کئی ماہ سے روکا ہوا تھا، پائلٹس لائسنس اجرا کو ایوی ایشن انڈسٹری کے لئے خوش آئند اور مثبت ہے، سیکریٹری ایوی ایشن نے معاملے کو سمجھ کر فوری پائلٹس لائسنس جاری کرنے کا سی اے اے کو حکم دیا،لائسنس اجرا ہونے سے گراونڈ کیے گئے پائلٹس اب دوبارہ ہوائی جہاز اڑا سکیں گے، جنرل سیکرٹری ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عاصم نوازنے کہا کہ پائلٹس لائسنس اجرا اور تجدید خوش آئند ہے، نئے پائلٹس کو لائسنس اجرا سے نئی ملازمت مل سکے گی۔