فرمودہ اقبال
اب زمانہ بدل چکاہے اورآج کل دنیائے اسلام ان نئی نئی قوتوں سے دوچاراورمتاثرہے جوانسانی خیالات کی لجہ گیراورغیرمعمولی ترقی کی بناپربرسرعمل ہیں۔اندریں حالات میرے خیال میں فقہ کی خاتمیت میں یقین رکھنا معقول بات نہیں۔کیافقہی مذاہب کے بانیوں نے کبھی اپنے دلائل اورتعبیرات کوحرف آخرماننے کامطالبہ کیاہے؟ہرگزنہیں۔
(علامہ اقبال کے خطبہ’’اسلام کی تعمیرمیں اصول حرکت‘‘سے اقتباس)