عورت مارچ رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ رکوانے کے لئے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل رانا سکندر نے موقف اپنایا کہ عورت مارچ کے کارڈز اور بینرز اسلامی معاشرے میں قابل قبول نہیں، عورت مارچ سے ماضی کی طرح سنجیدہ نوعیت کی امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے، آئین میں خواتین کو حقوق دئیے گئے ہیں۔ خواتین کی فلاح کے لئے کام ہورہا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت ریاست کو عورت مارچ کی غیر اخلاقی تشہیر روکنے کے ساتھ عورت مارچ کو روکنے کا حکم دے۔