• news

فیکٹری ایریا،  باپ نے بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کر لی 

لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریاکے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹے کو  فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے ایل ڈی اے کوارٹرز کے رہائشی خوشی مسیح  کا اپنے بیٹے ایرک مسیح کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا۔ بیٹا ایریک مسیح گھر کے اوپر والی منزل پر تعمیر اور لینٹر ڈال رہا تھا۔ جس پر باپ خوشی مسیح نے اسے منع کیا۔ بیٹے کے نہ ماننے پر خوشی مسیح نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے بیٹے ایریک مسیح کو قتل کر دیا۔ جس کے بعد ملزم خوشی مسیح نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن