الیکشن نتائج الٹنے کی سازش کا الزام، ٹرمپ کی استثنی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
نیو یارک(آئی این پی)امریکی سپریم کورٹ نے الیکشن 2020کے نتائج سے متعلق ٹرمپ کی استثنی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الیکشن 2020کے نتائج الٹنیکی سازش کا الزام ہے، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی استثنی کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی ہے، ٹرمپ کے استثنی کے دعوے پردلائل کے لیے 22اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق استثنی کی درخواست پر سماعت کے دوران ٹرمپ کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل رہے گی۔واضح رہے کہ اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نیکیس کی سماعت مارچ میں کرنیکی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ اگست 2023کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020کے صدارتی انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کی کوششوں اور 6جنوری 2021کے کیپیٹل ہل حملے کے الزامات پر فرد جرم پر عائد کی گئی تھی۔فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔