• news

بہاولنگر ، پولیس اہلکار کی خاتون سے مبینہ زیادتی، قصور خاتون، ماموں کانجن، نوجوان نشانہ 

قصور+ بہاولنگر+ ماموں کانجن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) قصور کے نواحی علاقہ جودھ سنگھ میں اوباش ملزم  نے اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ متاثرہ خاتون پر تشدد بھی کیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ جودھ سنگھ چک نمبر 11 کی رہائشی خاتون ثمینہ بی بی اپنے کھیتوں میں جارہی تھی کہ راستہ میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور فصل میں لے گئے جہاں پر ملزم ادریس نے خاتون سے زیادتی کی۔ ادریس اور منیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بہاولنگر  میں پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم 25 فروری کو خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر نامعلوم مقام لے گیا، مبینہ زیادتی کی اور  ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس ترجمان کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اہلکار کو  فوری طور پر معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔ خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔ ماموں کانجن سے نامہ نگار کے مطابق  دو اوباشوں نے 16سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو وائرل کر دی۔  493گ ب کے رہائشی محمد اسلم جٹ نے تھانہ میں دی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فرحان اور امجد اس کے16سالہ بیٹے (ز) کو بہلا پھسلا کر ایک مکان میں لے گئے، جہاں دونوں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن