عمر ایوب کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت پر لیگی قیادت ناراض
لطیف کھوسہ نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ سپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، آپ نے کل 302 ممبران سے حلف لیا اور تعزیرات پاکستان میں 302 قتل کی دفعہ ہے تو دوسرے معنوں میں آپ نے جمہوریت کا قتل عام کیا ہے۔ مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئے تو حیرت انگیز طور پر سپیکر نے عمر ایوب کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کا موقع دے دیا جس پر لیگی قیادت نے بھی حیرت و ناراضگی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔ اتوار کو وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا جس کے لیے کل دو بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے سپیکر کے چیمبر میں ہوگی۔