سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری،100 انڈیکس میں 712 پوائنٹس اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا، بینچ مارک 100 انڈیکس میں 712 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد مارکیٹ میں 875 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ابتدائی لمحات میں مندی کے سبب انڈیکس48پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم بعد ازاں کاروبار مسلسل تیزی کی جانب گامزن رہا۔ایک موقع پر تیزی کے سبب انڈیکس 65486پوائنٹس تک بھی پہنچا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 65325کی سطح پر بند ہوا۔