• news

گھریلو ناچاکی ‘شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا  

لاہور(نامہ نگار) سندر کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر محمد بوٹا طیش میں آکر بیوی 25 سالہ انعم پر فائرنگ کر دی۔ انعم گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔مقتولہ انعم آٹھ ماہ کی شیر خوار بچی کی ماں تھی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن