شعیب اختر کے گھر ننھی پری کی آمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بائولر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر اس کیساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں بیٹی نور علی سے نوازا ہے۔ میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن بھی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی عطا کی ہے۔نماز جمعہ کے وقت ہماری بیٹی نور علی اختر کی پیدائش ہوئی، آپ سب کی دعائوں کا طلب گار ہوں۔