• news

پشاور ہائیکورٹ میں تیمور سلیم جھگڑا نے الیکشن کمشن کیخلاف رٹ دائر کردی

 پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ21دن گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نے اب تک نہ ہی اپنی ویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کیے ہیں، نہ ہی ہماری درخواست کے باوجود ہمیں ڈاکومنٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن