• news

شہباز شریف باصلاحیت لیڈر، قوم کو مایوسی سے جلد نجات ملے گی: عارف سندھیلہ  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کا حلف اٹھانا خوش آئند ہے اور میاں محمد شہباز شریف بطور وزیر اعظم خدمات سرانجام دیں گے جس کے بعد ملک و قوم کو لاحق مسائل و دشواریوں کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہوگا۔ شہباز شریف عوام دوست اور باصلاحیت لیڈر ہیں جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ نواز لیگ کے وفاق میں حکومت تشکیل دینے کے بعد ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا اور قوم کو مایوسی سے نجات ملے گی۔ جلد قوم مہنگائی کے طوفان سے نجات پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور نواز لیگ لازم و ملزوم ہے۔  نواز لیگ کے ادوار اقتدار کے ترقیاتی کاموں کو اگر پاکستان سے نکال دیا جائے تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، عوام خوشحال تھے لیکن تبدیلی سرکار کے نالائق ٹولے کو مسلط کرکے ترقی کرتے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ میاں نواز شریف کو سازش کر کے ہٹایا اور ملک کو دیوالیہ کیا گیا۔ آج غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہے اور مسائل زدہ عوام کی نظریں نواز لیگ کی قیادت پر لگی ہیں جو وفاق میں حکومت سازی کے بعد پاکستان کی ترقی کا عمل وہیں سے دوبارہ شروع کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن