لاپتہ افراد کی تلاش:سندھ ہائی کورٹ کا میڈیا میں تصاویر شائع کرانے کا حکم
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے13 سال سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے شناختی رینیو نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت28 مارچ تک ملتوی کردی۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں 13 سال سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے شناختی رینیو نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تینوں درخواست ایک ہی خاندان کے ہیں۔ محمد نظام اور سلمہ خاتون بھائی بہن جبکہ راشدہ بی بی ان کی بھابھی ہیں۔ خاندان کے دیگر افراد کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کاغذات بھی موجود ہیں۔ کارڈ ایکسپائر ہونے کے بعد رینیو نہیں کیا جا رہاہے۔ عدالت نے محمد نظام، سلمہ خاتون اور راشدہ بی بی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔