• news

ڈالر 20 پیسے، سونا 1100 روپے تولہ مہنگا  

کراچی (کامرس رپورٹر) جمعہ کو کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک  میں ڈالر کی قیمت فروخت 20پیسے   بڑھ کر 279.40روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی  مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ کمی سے 282.03روپے  رہا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 66پیسے گھٹ کر 303.59 روپے رہی جبکہ 89پیسے  گھٹ  کر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 355.55روپے رہ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 1 کمی سے   76.90روپے ہوگیا۔ البتہ یو اے ای درہم بھی ایک پیسہ کم ہوکر  76.69  روپے رہا۔ دوسری طرف جمعہ کو عالمی مارکٹ میں فی اونس سونا 10ڈالر بڑھ کر 2067ڈالر پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  جمعہ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے  ہوگئی۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 943روپے اضافے سے 1لاکھ 85ہزار 871روپے رہی۔ 24قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 2570 روپے پر  بدستور برقرار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن