ایل پی جی ایک روپیہ کلو سستی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 10 روپے کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) اوگرا نے ماہ 2024ء مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا نے ایل پی جی ایک روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 10 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 37روپے کمی کردی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں 683 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی۔ اب ایل پی جی 258 روپے فی کلو کی جگہ 257روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3040 روپے کی جگہ 3030 روپے اور کمرشل سلنڈر 11695 روپے کی جگہ 11658روپے، پیداواری قیمت 178632کی جگہ 177950روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق قدرتی گیس کی قیمت میں بے پناہ اضافے اور قدرتی گیس کے شارٹ فال کے باعث ایل پی جی پر منتقل ہو گئے اور بہت جلد صارف اپنے میٹر اتار دیں گے۔