سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بحران کی خبر غلط، گمراہ کن ہے: سیکرٹری صحت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری صحت علی جان نے کہا ہے کہ ملتان سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات میسر ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بحران کی خبر غلط اور گمراہ کن ہے۔ ادویات کے لئے بجٹ اور سٹاک موجود ہیں، کمی کا پراپیگنڈا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔